Popular Posts

Sunday, 14 December 2014


آمین
وہ بھی ڈھلکا کے اپنے چہرے پر
رات جیسا وہ سرمئی آنچل
دھیرے دھیرے سے لب ہلاتا ہے
میں بھی اس کے لبوں کی آہٹ پر
اپنی آنکھوں کو بند کرتا ہوں
دھیرے دھیرے سے لب ہلاتا ہوں

اور ''آمین''بول دیتا ہوں

زینؔ شکیل

1 comment: