بے قراری کا سلسلہ ہو گا
درد سے دل بہل گیا ہو گا
رقص جاری ہے کیوں ہواؤں کا
اک دیا سا کہیں بجھا ہو گا
دور رہ ہجر کے فقیروں سے
موج میں آ گئے تو کیا ہو گا
لوٹ آیا اسی خیال سے پھر
وہ مری راہ دیکھتا ہو گا
دیکھ کر مجھ کو، سانس لیتے ہوئے
ضبط اُس کا بھی رو پڑا ہو گا
بٹ گئی کرچیوں میں بیداری
خواب آنکھوں میں چبھ گیا ہو گا
سانس لینے میں پیش ہے دقت
درد خاموش ہو گیا ہو گا
زینؔ ہوں، یاد کیجیئے مجھ کو
آپ نے نام تو سُنا ہو گا
______________
زینؔ شکیل
درد سے دل بہل گیا ہو گا
رقص جاری ہے کیوں ہواؤں کا
اک دیا سا کہیں بجھا ہو گا
دور رہ ہجر کے فقیروں سے
موج میں آ گئے تو کیا ہو گا
لوٹ آیا اسی خیال سے پھر
وہ مری راہ دیکھتا ہو گا
دیکھ کر مجھ کو، سانس لیتے ہوئے
ضبط اُس کا بھی رو پڑا ہو گا
بٹ گئی کرچیوں میں بیداری
خواب آنکھوں میں چبھ گیا ہو گا
سانس لینے میں پیش ہے دقت
درد خاموش ہو گیا ہو گا
زینؔ ہوں، یاد کیجیئے مجھ کو
آپ نے نام تو سُنا ہو گا
______________
زینؔ شکیل
ReplyDeleteزینؔ ہوں، یاد کیجیئے مجھ کو
آپ نے نام تو سُنا ہو گا