Popular Posts

Sunday, 14 December 2014


عشق کے جزیرے میں
بے پناہ محبت کا
ایک ہی گھروندہ تھا
ایک ہی ٹھکانا تھا
بے پناہ چاہت کا
ایک ہی سہارا تھا
جس کو بے خیالی میں
اک انا کی ضد لے کر
تم نے آج کھویا ہے
ضبط آج رویا ہے

زینؔ شکیل

No comments:

Post a Comment