Popular Posts

Sunday, 14 December 2014


چند لمحوں کا ہے زوال مرا
اسکو آتا نہیں خیال مرا

آپ کا بھی کوئی جواب نہیں
آپ سنتے نہیں سوال مرا

رنگ بھرتا ہوں میں چراغوں میں
تو نے دیکھا نہیں جمال مرا

چیختی ہیں خموشیاں مجھ میں
آئیے دیکھیئے کمال مرا

حوصلہ ہے ترے فقیروں کا
دیکھ مجھ کو نہیں ملال مرا

زین ہنس کر گلے لگاؤں اُسے

لوٹ آئے جو خوش خیال مرا

زینؔ شکیل

1 comment:


  1. زین ہنس کر گلے لگاؤں اُسے

    لوٹ آئے جو خوش خیال مرا

    ReplyDelete