غم
سے ہوں رنجور سہیلی
کب
سے ہوں مجبور سہیلی
کون
طبیب ہمارے دل کا
زخم
ہوئے ناسور سہیلی
دھیما
دھیما اُن کا لہجہ
خوشبو
سے معمور سہیلی
دریا
جیسا دل کا عالم
دردوں
سے بھر پور سہیلی
راہیں
تیری تکتے تکتے
آنکھ
ہوئی بے نور سہیلی
زین
ہماری سانس کے اندر
اور
آنکھوں سے دور سہیلی
زینؔ شکیل
No comments:
Post a Comment