Popular Posts

Sunday, 14 December 2014


موسم
آج کسی کی زلفیں بھی تو
سلجھی سلجھی سی لگتی ہیں
آج مزاجِ یار بھی یارو
پہلے سا برہم بھی نہیں ہے
آج کسی کے ساتھ کی چاہت
لفظ دعائیں مانگ رہے ہیں
مجھ سے فون پہ جب کہتی ہے
آج کے جیسا موسم ہو نا۔۔!
آپ بہت ہی یاد آتے ہیں۔۔!
رِم جھم رِم جھم موسم ہے نا۔۔!
کتنا اچھا موسم ہے نا۔۔!
آج کہ دن پر بھی کچھ لکھیئے۔۔!
ویسے تو ہر چھوٹی چھوٹی
بات پہ شاعر بن جاتے ہیں۔۔!
موسم پر ہی کچھ لکھ دیجے۔۔!
یعنی وہ کہنا چاہتی تھی
موسم کو میں ڈھال بنا کر
اُس کے بارے میں کچھ لکھوں۔۔!
تو یہ لکھا۔۔!
بارش ہو یا کالے بادل
دھوپ، ہوا، سردی یا دھند ہو
چاہے موسم ہریالی کا
یا پھر پت جھڑ خون رُلائے
میرے بادل، میری بارش
مِری بہاریں، میرے پت جھڑ
دھوپ، ہَوا، سردی یا دھندلکا
میری صبحیں ، میری شامیں
میرے سارے موسم تم سے

میرے سارے موسم تم ہو۔۔!“

زینؔ شکیل

No comments:

Post a Comment