Popular Posts

Sunday, 14 December 2014


لفظوں میں مت کھویا کر
ہاتھ میں ہاتھ پرویا کر

چاہے میرے آنسو ہوں
چھپ چھپ کے مت رویا کر

جس میں عین جدائی ہو
ایسی نیند نہ سویا کر

میرے میلے کپڑوں کو
اپنی آنکھ سے دھویا کر

میرے چند خیالوں میں
کبھی کبھی تو کھویا کر

بنجر درد زمینوں میں
سُکھ کا پودا بویا کر

زین کبھی خاموشی سے

شور مچا کے رویا کر

زینؔ شکیل

No comments:

Post a Comment