Popular Posts

Sunday, 14 December 2014


اِک تری یاد سے لڑی ہوں میں
ہجر کی آگ میں کھڑی ہوں میں

تُو کبھی جھانک اپنی کھڑکی سے
تیری چوکھٹ پہ آ پڑی ہوں میں

ایک الماس، قیمتی بن کر
تیری دستار میں جڑی ہوں میں

اَب کسی روز مجھ پہ افشا کر
ضبط کی کون سی کڑی ہوں میں؟

چشمِ نم سبز مجھ سے رہتی ہے
ایک برسات کی جھڑی ہوں میں

زین دیکھا سمے نہیں رُکتا!!
دیکھ ٹھہری ہوئی گھڑی ہوں میں

زینؔ شکیل

No comments:

Post a Comment